• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، مدرسے میں مبینہ طور پر زہریلا کھانے سے 3 طالبعلم جاں بحق

راولپنڈی (صباح نیوز)راولپنڈی کے علاقے دربار سروبہ کے ایک مدرسے میں مبینہ طور پر زہریلا کھانے سے تین طالبعلم جاں بحق ہو گئے۔ طلباءنے رات کو انتظامیہ سے پیٹ میں درد کی شکایت کی تھی، بروقت ہسپتال نہیں پہنچایا گیا، تحقیقات شروع کردی گئی،ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں چکری چونترہ کے علاقے دربار سروبہ میں واقع مدرسہ کے طالب علم 6سالہ جنید، 13سالہ عباد اور 12سالہ اسلام نے رات کو مدرسے کی انتظامیہ سے پیٹ میں درد کی شکایت کی تھی تاہم انہیں بروقت اسپتال نہیں پہنچایا گیا۔ ذرائع کے مطابق دو بچے صبح مدرسے میں مردہ پائے گئے جبکہ تیسرا بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا۔

تازہ ترین