گزشتہ روز پاکستان کا 75 واں یوم آزادی خوب جوش و خروش سے منایا گیا۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستان کے یوم آزدی کے موقع پر پاکستانیوں نے زندہ قوم ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے خوب ملی جوش و جذبے یہ دن منایا۔
یوم آزادی پر جہاں ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے تئیں تیاریاں کیں اور خوشی مناتے ہوئے اللّٰہ پاک کا شکر ادا کیا وہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف فنکاروں نے بھی یہ دن مناتے ہوئے اپنی خوبصورت تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو سبز ہلالی رنگ اور سفید رنگ سے سجا دیا۔
معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنے شوہر، اداکار و میزبان دانش تیمور کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے قوم کو یوم آزادی کی مباکباد دی۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے قوم کو آزادی کی مبارکباد دی ۔
پاکستانی نوجوان نسل کے ہر دلعزیز گلوکار واصم اظہر نے قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے انہیں ویڈیو کے ذریعے ملی نغمہ بھی سنایا ۔
دوسری جانب اداکارہ منال خان نے بھی سفید رنگ کا لباس پہنے ہاتھ میں جھنڈا اٹھائے قوم کو جشنِ یوم آزادی کی مبارک باد دی۔
حنا الطاف نے بھی یوم آزادی پر اپنی چھت پر جھنڈا لہرتے ہوئے پاکستانیوں کو پیغام دیا کہ ’ ہم کسی سے کم نہیں ۔‘
مندرجہ بالا فنکاروں سمیت متعدد فنکاروں نے یوم آزادی نہایت جوش و جذبے سے منایا اور اپنے مداحوں اور فالوورز کو بھی اس خوشی میں شامل کیا۔