برطانوی وزیرخارجہ ڈومینیک راب کا کہنا ہے کہ افغانستان کے مستقبل سے متعلق اپنے تحفظات شاہ محمود قریشی کو بتائے ہیں۔
برطانوی وزیرخارجہ نے شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطے کے بعد ٹوئٹ کیا۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ طالبان کو انسانی حقوق کے تحفظ سے متعلق عالمی برادری کا پیغام پہنچانے پر اتفاق ہوا ہے۔
برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ طالبان کو تشدد کے خاتمے سے متعلق عالمی برادری کا پیغام پہنچانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔