• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع مردان کے ناظم اور نائب ناظم کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری

مردان ( نمائندہ جنگ ) لوکل گورنمنٹ کمیشن خیبرپختونخوا نے ضلع مردان کے ناظم اور نائب ناظم کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ،وزیرعلیٰ نے 6مئی کو لوکل کونسل ایکٹ 2013کے سیکشن 55کے تخت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے مبینہ متنازع بجٹ پر ضلع ناظم حمایت اللہ مایار اورنائب ناظم اسدعلی کشمیری کی معطلی کی منظوری دی تھی جس کے بعد لوکل گورنمنٹ کمیشن خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل نے دونوں کی معطلی کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاہے ۔
تازہ ترین