پشاور(وقائع نگار)رابطہ کمیٹی اہلسنت والجماعت پشاورکے زیراہتمام یوم آزادی کے موقع پرایک بڑی ریلی کاانعقادکیاگیاجوکہ صافی ہاؤس شیخ آباد سے ہوتے ہوئے اندرون شہرکے مختلف علاقوں سے گزرتی ہوئی قصہ خوانی بازارمیں اختتام پذیر ہوئی ریلی کی قیادت پشاورڈویژن کے صدرقاری فخرعالم زمان صدیقی، مولاناصابراللہ حیدری،فضل وہاب صافی،حاجی طارق حیدری،عبدالرحمن فاروقی اوردیگرکررہے تھے ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستانی اورتنظیمی پرچم اٹھارکھے تھے اورفلگ شگاف نعرے لگائے گئے ریلی پرمختلف علاقوں میں شہریوں کی جانب سے گل پاشی بھی کی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ آج کادن ملکی تاریخ میں وہ یادگاردن ہے جب مسلمانوں کوہندوؤں اورانگریزوں سے آزادی ملی اوریہ کہ پاکستان ایک آزادریاست کے طورپروجودمیں آیاانہوں نے کہاکہ آج کے دن جوانوں،بوڑھوں اورخواتین کی دی گئی قربانیوں کوکبھی بھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ لوگوں نے پاکستان کی آزادی کیلئے جان ومال کے نذرانے پیش کیے ۔