• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشیا کے وزیر اعظم محی الدین یاسین نے 17 ماہ کے بعد کابینہ سمیت استعفیٰ دے دیا ہے۔

ملائیشیا کے وزیر اعظم محی الدین یاسین آخری کابینہ اجلاس کے بعد نیشنل پیلس گئے اور بادشاہ کو اپنا استعفی جمع کرایا۔

حالیہ مہینوں میں اکثریت سے محروم ہونے والے محی الدین یاسین کو سیاسی مشکلات کا سامنا تھاجس کے باعث انہیں اقتدار سے الگ ہونا پڑا۔

نئی حکومت کس کی ہو گی یہ فوری طور پر واضح نہیں کیا گیا ہے ۔

محی الدین یاسین گزشتہ سال یکم مارچ کو برسراقتدار آئے تھے۔

تازہ ترین