• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان کے کرکٹر محمد عامر قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتاب شان مسعود کے حق میں سامنے آ گئے۔

ایک بیان میں محمد عامر نے کہا ہے کہ وننگ کپتان کا انٹرویو مثبت انداز میں کرنا چاہیے تھا کہ آپ کا اگلا پلان کیا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے وننگ کپتان کا مذاق اڑایا، انٹرویو لیتے ہوئے خیال کرنا چاہیے تھا، ٹیم کا جہاں کریڈٹ بنتا ہے وہاں دو، کیڑے کیوں نکال رہے ہو۔

محمد عامر کا کہنا ہے کہ شان مسعود کو برا لگا ہوگا لیکن اس نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔

کرکٹر محمد عامر نے یہ بھی کہا کہ کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ تعریف کی مستحق ہے، وہ تو ضرور کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے اپنے اسپنرز کی بہترین بولنگ کی بدولت انگلینڈ کو تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیتی۔

 انگلینڈ کے خلاف اس اہم جیت کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کپتان شان مسعود سے غیر سنجیدہ گفتگو کی۔

میچ کے بعد ہونے والی گفتگو میں رمیز راجہ نے شان مسعود کی بطور کپتان 6 ناکامیوں پر طنز کیا۔

ایک موقع پر نعمان علی کے بارے میں کہا کہ لگتا ہے کہ نعمان میں خون کی کمی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید