• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگوں نے فلسطین و کشمیری تحریک کیلئے جانیں قربان کردیں: حافظ نعیم الرحمٰن

امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن ـــ فائل فوٹو
امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن ـــ فائل فوٹو

امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ لوگوں نے فلسطین و کشمیری تحریک کیلئے جانیں قربان کر دیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی نے کشمیر کا اسپیشل اسٹیٹس چھین کر کشمیر پر قبضہ کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ کشمیری دنیا کی طرف دیکھ رہے ہیں،27 اکتوبر یومِ سیاہ کے طور پر دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔

امیر جماعتِ اسلامی نے مزید کہا کہ اسرائیل نے غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا لیکن غزہ و حماس کی طاقت کو وہ توڑ نہ سکا، فلسطینی ڈٹ کرکھڑے ہیں صہیونیوں کے قبضے کو برداشت نہیں کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید