• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت متنازع 26 ویں آئینی ترمیم واپس لے، لیاقت بلوچ

لیاقت بلوچ--- فائل فوٹو
لیاقت بلوچ--- فائل فوٹو

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت 27 ویں آئینی ترمیم نہیں متنازع 26 ویں آئینی ترمیم واپس لے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ اور پارلیمنٹ کا ٹکراؤ وسیع ہو رہا ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی قبضے کیخلاف آج ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا، تحریک آزادی کشمیر 77 برس سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ انشا اللّٰہ کشمیریوں کیلئے آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا، کشمیری عوام پر 9 لاکھ سے زائد بھارتی فوج مظالم ڈھا رہی ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔

قومی خبریں سے مزید