• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کی صورتحال پر عالمی میڈیا کی نمایاں کوریج


افغانستان کی صورتحال اس وقت عالمی میڈیا میں نمایاں ہے، عالمی اخبارات نے کابل میں طالبان کے داخل ہونے کی سرخیاں لگائیں۔

برطانوی اخبار نے صفحے کے سب سے اوپر امریکی سفارتی عملے کے انخلا کی دو تصویریں لگائیں، جن میں افغانستان اور ویت نام سے امریکی انخلا کا موازنہ کیا گیا۔

ڈیلی میل نے افغان جنگ میں مرنے والے غیر ملکی اہلکاروں کے تابوتوں کی تصویریں لگائی اور لکھا کہ 20 برس کے بعد چند دنوں میں ہی افغانستان چھوڑ دیا۔

ڈیلی میل نے لکھا کہ اپنی زندگیاں قربان کرنے والے 457 برطانوی ہیروز کی فیملیز اب سوال کر رہی ہیں کیا اس منحوس دن کے لیے انہوں نے اپنی جانیں دی تھیں؟

میٹرو اخبار نے سرخی لگائی کہ طالبان نے کنٹرول حاصل کرلیا اور افغان صدر ملک سے فرار ہوگئے۔

گارجین نے بھی کابل کے کنٹرول میں جانے کی سرخی لگائی، مزید لکھا کہ آزادی کا خاتمہ، افغانستان میں خواتین کے چہروں پر خوف ہے۔

ڈیلی ٹیلی گراف نے لکھا کابل کے طالبان کے کنٹرول میں جانے پر مغربی ملک فرار ہوگئے۔

انڈیپنڈنٹ نے لکھا افغان صدر ملک سے فرار، طالبان اقتدار میں آگئے۔

تازہ ترین