پشاور (نامہ نگار ) افغانستان میں اشرف غنی حکومت کے خاتمے اور طالبان جنگجووں کی کامیابی کے ساتھ ہی پشاور میں طالبان کی مقامی شوریٰ کی صدائے بازگشت بھی سنائی دی، پیر کے روز پشاور کے پوش علاقے حیات آباد میں طالبان کی مقامی شوری کے اجلاس کے انعقاد کی اطلاعات موصول ہوئی، مذکورہ اجلاس میں افغاستان میں تیزی کے ساتھ بدلتی صورت حال پر بات چیت کی گئی اور طالبان کی کامیابی پر انہیں خراج تحسین پیش کی گئی تاہم افغان طالبان نے پشاور شوری کے اجلاس کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔