• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنے عہد کے عظیم نغمہ نگار، کیفی اعظمی

Legendary Lyricist Kaifi Azmi
ترقی پسند شاعر اور فلمی گیتوں کو نئےرنگ ،نئے انداز بخشنے والے نغمہ نگار، ادیب اور مصنف کیفی اعظمی کو اپنے چاہنے والوں سے بچھڑے 14 برس ہوگئے۔وہ اپنے عہد کے عظیم نغمہ نگار تھے۔

اوائل عمری سے شاعری میں طبع آزمائی کرنے والے اطہر حسین رضوی شعروادب کی دنیا میں آئے تو کیفی اعظمی کہلائے، فلموں میں کہانی نویسی کیساتھ نغمہ نگاری شروع کی تو نئی راہیں متعین کیں۔

ـ’ہیر رانجھا ـ‘فلم کے مکالموں کو شاعری میں ڈھالا تو رومانویت کے ساتھ انقلابی تخیل بھی ،بےحد پذیرائی پائی ۔کیفی اعظمی کے گیتوں کا رومانوی پہلوبلندیوں پر تو سماجی رویوں پر نشتر زنی بھی اثرانگیز تھی۔

بھارت میں نئے سینما کی بنیاد میں کیفی اعظمی کا کردار بہت اہم رہا،پدما شری، فلم فئیراورنیشنل ایوارڈ سمیت کئی اعزازات سے نوازے گئے ۔

20ویں صدی کا انقلابی، رومانوی ، ترقی پسند شاعر اور ادیب 2002ءمیں اس دنیا سے رخصت ہوگیا ،تاہم اگلے عہد سے ادب کامضبوط رشتہ قائم کر گیا۔
تازہ ترین