سینیٹ قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے جنسی زیادتی کے مجرمان کو آختہ کرنے کی تجویز دے دی۔
سینیٹ قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے ’ریپ ‘ کی نئی تعریف بھی متعین کردی ہے۔
کمیٹی کے رکن سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے جنسی زیادتی کے مجرمان کو آختہ کرنے کی سزا پر سوالات اٹھادیے۔
انہوں نے کہاکہ بل میں اس سے متعلق وضاحت موجود نہیں، قید کے دوران مجرمان کی کیمیکل کاسٹریشن کرنے کا کیا فائدہ ہو گا؟
چیئرمین کمیٹی سینیٹر علی ظفر نے کہاکہ بل پر ممبران کے تحفظات دور ہونے چاہئیں، یہ قومی مفاد کا معاملہ ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اعتراضات والی شقوں کو 27 اگست کے کمیٹی ایجنڈا میں دیکھیں گے۔