• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں اسرائیل کے ساتھ تعاون کے الزام میں 5 افراد گرفتار

فائل فوٹو
 فائل فوٹو

ایران کے شہر یزد میں 5 افراد کو اسرائیل کے ساتھ تعاون کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ان افراد کو تصاویر لینے اور اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ گرفتاریاں اس وقت کی گئی ہیں جب ایران اور اسرائیل ایک دوسرے پر حملے کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے جمعہ کی علی الصبح ایران پر حملہ کر کے باقاعدہ جنگ کا آغاز کیا تھا جس کے بعد ایران نے 200 سے زائد میزائل داغ کر اسرائیل کے خلاف انتقامی کارروائی شروع کی تھی جو اب تک جاری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید