اسلام آباد( محمد صالح ظافر) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہےکہ پاکستان کی بین الاقوامی حیثیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا لیکن سیاسی عدم استحکام نے تمام حقائق مسخ کئے ہوئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی پاکستان اپنے اصل خد و خال کے ساتھ جانا جائے گا، وہ ناروے کے دارالحکومت اوسلومیں پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے افتتاحی خطاب کررہے تھے۔