لاہور (نمائندہ جنگ ) لاہور کے گریٹرا قبال پارک میں یوم آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ3روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آگیا ۔سیکڑوں نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، کپڑے پھاڑ کر ہوا میں اچھالتے رہے، نقدی اور زیورات کھینچ لئے، پولیس واقعہ سے بے خبر رہی ۔خاتون کی درخواست پر 400نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔