بہاولنگر کے علاقے کاٹ گنگا سنگھ میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو زہر دے دیا۔
پولیس کے مطابق خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔