پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ٹریفک پولیس کی جانب سے 9 محرم الحرام کے جلوس کے لیے ٹریفک کا متبادل پلان جاری کر دیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق کلثوم پلازہ چوک سے فضل حق روڈ سے چائنہ چوک تک دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند رہے گا، شہری متبادل کلثوم پلازہ سے چائنہ چوک تک جناح ایونیو استعمال کریں۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق سیونتھ ایونیو دامن کوہ سے بجانب چاند تارہ چوک ٹریفک کے لیے بند رہے گی جبکہ بلیو ایریا آؤٹ لوپ سے سیونتھ ایونیو چوک سہروردی کے لیے بھی ٹریفک بند رہے گی، شہری متبادل سیونتھ ایونیو استعمال کریں۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق صدر روڈ اقبال ہال سے جی سِکس ون ٹو سے میلوڈی چوک تک دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند رہے گی، شہری متبادل آبپارہ سہروردی روڈ استعمال کریں۔
دوسری جانب میونسپل روڈ لال مسجد سے شہداء چوک جی پی او چوک تک دونوں اطراف سڑک ٹریفک کے لیے بند رہے گی، شہری متبادل کے طور پر شہید ملت روڈ استعمال کریں گے، پولی کلینک سے اقبال ہال تک لقمان حکیم روڈ مکمل بند رہے گی، شہری متبادل کے طور پر جناح ایونیو استعمال کریں۔