• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مینارِ پاکستان واقعہ: ملزمان کی گرفتاری جلد از جلد ہوسکتی ہے؟ فاطمہ بھٹو کا پنجاب پولیس سے سوال

اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی بھتیجی فاطمہ بھٹو نے مینارِ پاکستان میں خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کے خوفناک واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب پولیس سے ملزمان کی گرفتاری سے متعلق سوال کرلیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں فاطمہ بھٹو نے کہا کہ ’مینارِ پاکستان پر ایک خاتون پر حملہ کرتے ہوئے، سینکڑوں مردوں نے خود کو فلمایا۔‘

فاطمہ بھٹو نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’ویڈیو کی صورت میں سوشل میڈیا پر ثبوت پیش کرنے کا بھی شکریہ۔‘

اُنہوں نے پنجاب پولیس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’کیا ہم توقع کر سکتے ہیں کہ لاہور میں بغیر کسی تاخیر کے 400 سے زائد گرفتاریاں ہوں گے؟‘

واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ3روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔

اوباش نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیے جبکہ پولیس واقعہ سے بے خبر رہی۔

خاتون کی درخواست پر 400 نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین