• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مینارِ پاکستان واقعہ:ماہرہ بھی شدید برہم

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان نے بھی مینارِ پاکستان میں خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کے خوفناک واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں ماہرہ خان نے کہا کہ ’میں نے جو ابھی دیکھا اُس پر یقین نہیں کرسکتی ہوں۔‘

ماہرہ خان نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے پہلے بھی کہا ہے اور میں پھر کہوں گی کہ ان درندوں کو ایسی سزا دیں کہ مثال قائم ہوجائے۔‘

اداکارہ نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں طنزیہ انداز میں کہا کہ ’میں معافی چاہتی ہوں کیونکہ میں بھول گئی تھی کہ غلطی تو اس لڑکی کی تھی۔‘

اُنہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’یہ بیچارے 400 مرد اُس لڑکی کی مدد نہیں کرسکے۔‘

 واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ3روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔

اوباش نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیے جبکہ پولیس واقعہ سے بے خبر رہی۔

خاتون کی درخواست پر 400 نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین