جلال آباد کے بعد خوست اور کنڑ میں بھی سیکڑوں مظاہرین افغان پرچم کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے۔
ذرائع کے مطابق افغانستان میں ایک بار پھر طالبان کے آجانے کے بعد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خوست اور کنڑ میں مظاہرین نے افغانستان کا قومی پرچم اٹھا کر نعرے لگائے۔
احتجاجی مظاہرے طالبان کی جانب سے مختلف علاقوں سے افغانستان کا قومی پرچم اتارنے پر شروع ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج کا سلسلہ دیگر علاقوں تک پھیلنے سے روکنے کے لیے طالبان نے رابطہ سڑکیں بند کردی ہیں۔
اس سے قبل جلال آباد میں مظاہرے کے دوران طالبان کی فائرنگ سے 3 افراد کی ہلاکت کی خبر سامنے آئی تھی۔