• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی فالوورز اور لائیکس خریدنے میں کوئی دلچسپی نہیں، دلیر مہندی

بھارتی گلوکار، گیت نگار، مصنف اور ریکارڈ پروڈیوسر دلیر مہندی نے کہا ہے کہ موسیقی کی دنیا میں 30 برس گزارنے کے بعد ان کو ریٹنگ کی ریس، سوشل میڈیا پر زیادہ فالوررز، لائیکس اور ویوز کا حصہ بننے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ 

آج اپنی 54ویں سالگرہ منانے والے دلیر مہندی نے کہا کہ اس کے بجائے ان کی خواہش ہے کہ وہ موسیقی کے مختلف سروں کو دریافت کریں اور بہتری کے لیے کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ان ساری باتوں کے باوجود اپنے اصل کام کی جانب مکمل توجہ دے رہے ہیں۔ 

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں  بالی ووڈ کے مشہور گلوکار نے کہا کہ وہ لاکھوں جعلی ویوز یا فالوورز خریدنے میں دلچسپی نہیں رکھتے، اور نہ ہی میرے پاس انسٹاگرام پر کوئی بہت زیادہ فالوورز ہیں۔

تاہم مجھے یہ کہتے ہوئے فخر ہے کہ جو ہیں وہ اصل اور حقیقی ہیں، یہ خریدے ہوئے فالوورز نہیں، جیسا کہ آج کل ہورہا ہے اور لوگوں نے فالوورز خرید رکھے ہیں۔

تازہ ترین