عکس ریسرچ سینٹر اور پاکستانی ویمن میڈیا نیٹ ورک نے مینار پاکستان واقعے کی مذمت کی ہے۔
عکس ریسرچ سینٹر اور پاکستانی ویمن میڈیا نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ حکومت سے مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت قانون سازی کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے واقعے کے ذمے داروں کو فوری گرفتار کرنے اور کڑی سزا دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
عکس ریسرچ سینٹر اور پاکستانی ویمن میڈیا نیٹ ورک نے میڈیا نمائندوں سے واقعے کی خبر رپورٹ کرتے ہوئے خاتون کی پرائیویسی کا احترام کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔