• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

19قیدی سزا مکمل ہونے کے باوجودڈی پورٹ ہونے کے منتظر

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) سنٹرل جیل اڈیالہ میں 19غیرملکی قیدیوں کوسزا ئیں مکمل ہونے کے باوجودڈی پورٹ نہیں کیاجاسکا۔جیل ذرائع کے مطابق جیل میں اس وقت 52غیرملکی اسیرہیں جن میں سب سے زیادہ 20اسیروں کاتعلق نائیجیریا سے ہے ان میں 16اسیروں کے مقدمات عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔ 10اسیروں کاتعلق انگلینڈ سے ہے جو تمام سزایافتہ ہیں ان میں سے تین قیدی حوالگی والے ہیں ۔ ناروے کاایک قیدی ہے جسے سزائے موت سنائی گئی ہے۔ امریکہ کے چاراسیرہیں جن میں ایک سزایافتہ ہے۔ بھارت کے 4،بنگلہ دیش کے 4اوربرماکے 3قیدی ہیں کہ جواپنی سزائیں کاٹ کرڈی پورٹ کیے جانے کے پراسس میں ہیں ۔جیل سپرنٹنڈنٹ ارشد وڑائچ نے بتایاکہ جوانیس قیدی واپسی کے منتظرہیں ان کے سفارت خانوں سے رابطے میں ہیں ، جیسے ہی متعلقہ سفارت خانے یہ پراسس مکمل کرلیں گے ،قانونی کارروائی کرکے انہیں ڈی پورٹ کردیاجائیگا۔
تازہ ترین