• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم عاشور پر صدر اور وزیرِ اعظم کے پیغامات


نواسۂ رسول حضرت امام حسین رضی اللّٰہ عنہ کے یومِ شہادت پر صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنے پیغامات جاری کیئے ہیں۔

یوم عاشور پر اپنے پیغام میں صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ شہادتِ امامِ حسین رضی اللّٰہ عنہ امتِ مسلمہ کے لیے عظیم درس اور رہتی دنیا تک عزم و استقلال کی علامت ہے۔

انہوں نے عوام پر زور دیا کہ اجتماعات میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امامِ عالی مقام حضرت حسین رضی اللّٰہ عنہ نے شہادت قبول کی لیکن ظلم کے سامنے سر نہ جھکایا، باطل جتنا بھی عروج پر ہو اس نے مٹنا ہی ہوتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں حضرت امام حسین رضی اللّٰہ عنہ کے جذبۂ شہادت، ایثار، قربانی اور حق پرستی کو اپنے اندر تازہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے تاکہ ہم ملک وملت کی سربلندی کے لیے تیار ہوں۔

تازہ ترین