امریکی نژاد بلاگر سنتھیا رچی کی حالت خطرے سے باہر ہے، تاہم غنودگی کی شکایت ہے، سنتھیا رچی کو آئی سی یو میں مانیٹر کیا جارہا ہے، علاج بھی جاری ہے، ڈاکٹرز کے مطابق سنتھیا رچی کو شک ہے کہ انہیں زہر دیا گیا۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سنتھیارچی کا ٹیسٹ کرلیا گیا ہے، رپورٹ آنے کے بعد ہی گھر جانے کی اجازت دینے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
امریکی نژاد بلاگر جمعرات کی شام اسلام آباد میں اپنے فلیٹ پر بے ہوش پائی گئی تھیں، انہیں بے ہوشی کی حالت میں پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ میڈیکل آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق سنتھیارچی کو شک ہے کہ انہیں زہر دیا گیا، اس حوالے سے ان کا ٹوکسو کولوجی ٹیسٹ کیا گیا ہے، رپورٹ کا انتظار ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق فی الحال سنتھیا رچی کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم غنودگی کی شکایت ہے، انہیں آئی سی یو میں ہی مانیٹر کیا جا رہا ہے اور علاج بھی جاری ہے۔
وفاقی پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ سنتھیا رچی کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے، رپورٹ ملنے کے بعد ہی قانونی کارروائی کا فیصلہ کریں گے، سیکیورٹی کے لیے اسپتال میں پولیس اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔