• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں مقیم امریکی شہری سنتھیا رچی آئی سی یو منتقل

اسلام آباد میں مقیم امریکی شہری سنتھیا رچی پراسرار طور پر بے ہوش ہوگئیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طبیعت نہ سنبھلنے پر اُنہیں آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ سینتھیا رچی اپنے فلیٹ میں بے ہوش پائی گئیں۔

پولیس کے مطابق سینتھیا رچی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کا   طبی معائنہ کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سنتھیا رچی کو آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سنتھیا رچی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت پیپلز پارٹی کے بعض اہم رہنماؤں پر دست درازی جیسے سنگین الزامات لگائے تھے۔

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے امریکی شہری کے ان الزامات کی تردید کی تھی۔

تازہ ترین