• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکینڈل کے بعد شلپا شیٹی ڈانس شو کے سیٹ پر جذباتی ہو کر رو پڑیں

ممبئی(آئی این پی) بولی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی شوہر راج کندرا کی پورن فلم اسکینڈل میں گرفتاری کے بعد پہلی بار ڈانس شو کے سیٹ پر پہنچیں جہاں وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رو پڑیں۔ گزشتہ ماہ 19 جولائی کو اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر بزنس مین راج کندرا کو فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اسی کیس میں اداکارہ شلپا شیٹی سے بھی ممبئی کرائم برانچ نے کئی بار پوچھ گاچھ کی ہے۔ شلپا شیٹی ڈانس رئیلیٹی شو سپرڈانسر سیزن4 کی جج بھی ہیں تاہم شوہر کی گرفتاری کے بعد انہوں نے کام سے متعلق اپنی تمام سرگرمیاں ترک کردی تھیں۔لیکن حال ہی میں شلپا شیٹی تقریبا ایک ماہ کے وقفے کے بعد ڈانس شو کے سیٹ پر پہنچیں جہاں شو کی ٹیم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شو انتظامیہ مسلسل شلپا شیٹی کے ساتھ رابطے میں تھی اور انہوں نے بتایا کہ شلپا شیٹی صرف اپنے بچوں اور فیملی کی وجہ سے نہیں بلکہ وہ اپنے لیے بھی شو میں واپس آنا چاہتی تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپر ڈانسر شو سیزن 4 کی ٹیم اور دیگر ججز انوراگ باسو اور گیتا کپور نے شلپا شیٹی کا سیٹ پر پرتپاک استقبال کیا جس کی وجہ سے وہ جذباتی ہوگئیں اور روپڑیں۔

تازہ ترین