کراچی (ٹی وی رپورٹ)پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ افغانوں کا تصادم مسلح تصادم میں تبدیل ہوسکتا ہے لیکن ہمارا تصادم اس حد تک نہیں جاسکتا یہاں موجود سیاسی پارٹیاں ایک دوسرے کے خلاف اسلحہ نہیں اٹھا سکتیں لیکن افغانستان کی صورتحال یہاں کے مقابلے میں یکسر مختلف ہے کیوں کہ وہاں پر اختلاف متشدد ہوسکتے ہیں اور اس کا اثر پوری دنیا پر ہوسکتا ہے اس لیے وہاں کی صورتحال کی فکر کرنا ضروری ہے۔افغانستان میں ایسی حکومت ضروری ہے جسے سب تسلیم کرلیں ممکن ہے وہاں حکومت بن جائے لیکن اس کا دیرپا ہونا مشکل ہوگا۔ بظاہر ان کے رویوں میں تبدیلی نظر آرہی ہے اور اس کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ طالبان کی لیڈر شپ نے افغانستان کے علاوہ بھی دوسرے ممالک کو دیکھا اور بہت کچھ سیکھا ہے اور نئے تجربات سے گزرے ہیں۔