ٹھری میرواہ(نامہ نگار)ایری گیشن ٹریڈ یونین متحدہ فیڈریشن سپریم کونسل کے چیئر مین فقیر محمد اعظم مگنیجو نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کہاکہ ہمارے جائز مطالبات ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے بھی ملازمین کے حق میں فیصلہ دیکر سیکریٹری ایری گیشن کو حکم دیا تھا کہ ان کے مطالبات منظور کئے جائیں۔ انہوں نے کہا اگر مطالبات منظور نہ کئے گئے تو سکھر بیراج پل پر 25 مئی کو دھرنا دیںگےجس میں سندھ بھر کے تمام ملازمین شرکت کرینگے۔ اس موقع پر سرکل چیئر مین میر قلندر بخش ٹالپور، ایسٹ ڈویژن کے سینئر نائب صدر امتیاز علی کبر،جنرل سیکریٹری محبوب علی چانگ اور دیگر ملازمین موجود تھے ۔