• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، ڈاکٹر نے دوران ڈلیوری بچے کی گردن کاٹ دی

راولپنڈی(این این آئی)مقامی ہسپتال میں خاتون ڈاکٹر نے پیدائش کے دوران کمسن بچے کی گردن کاٹ ڈالی۔متاثرہ حاملہ خاتون کو طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے گزشتہ رات ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں ڈاکٹر نائلہ نے دوران ڈلیوری کمسن بچے کی گردن ہی کاٹ ڈالی۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ خاندان پر قانونی کارروائی نہ کرنے کے لئے دباؤ بھی ڈالا گیا۔متاثرہ شہری کی جانب سے تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کو آگاہ کر دیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی تاہم لیڈی ڈاکٹر ہسپتال سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی،لواحقین نے ہسپتال کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

تازہ ترین