• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی پولیس کے تین افسروں کے تبادلے 12حوالدار اے ایس آئی بن گئے

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت پولیس کے گریڈ 18 کے تین افسروں کے تبادلے کر دیے گئے جبکہ گریڈ 9 کے 12 حوالداروں کو گریڈ 11 میں ترقی دے کر اسسٹنٹ سب انسپکٹر بنا دیا گیا۔ ایس پی صدر فاروق امجد کو سی پی او آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی اور ایس پی او رورل زون نوشیر وان علی کو ان کی جگہ ایس پی صدر تعینات کر دیا گیا ،ایس پی سی ٹی ڈی محمد عثمان کو ایس پی رورل زون کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں،ایس پی ہیڈکوارٹرز عارف حسین شاہ کو ایس پی سی ٹی ڈی کی اضا فی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں،جو اپنے تین ماہ تک یہ فرائض انجام دیں گے،حوالدار کے عہدے سے اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں فیض رسول ،محمد یاسین ،خالد خان ،شجاعت علی ،شازمہ حیدر ،گستاسب طاہر ،افسر علی ،محمد ثناء اللہ ،غلام حسین ،مصطفیٰ ،سہیل احمد اور شہزاد ملک شامل ہیں۔
تازہ ترین