لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آ گسٹین نے یوم عاشورہ کے موقع پر بہاولنگر میں عزاداران کے جلوس میں دہشتگردی کی کاروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس دن دنیا بھر میں شہدائے کربلا کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔ تاہم اتنےمبارک دن پر امن کے دشمنوں کی جانب سے ایسی کارروائی درحقیقت بد امنی پھیلانے کی سازش ہے مگر ہم سب کو اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھ کر ایسے عناصر کو شکست دینا ہوگی۔