• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ حکومت خود فیک نیوز کی پیداوار ہے: شازیہ مری

ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت خود فیک نیوز کی پیداوار ہے۔

ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ تباہی سرکار پی ایم ڈی اے کے ذریعے اپنے جرائم پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان اپنے سارے شیرو پی ایم ڈی اے میں بھرتی کر چکے ہیں، عمران خان اور ان کے ایجنٹ صداقت سے ڈرتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں صرف سچ وہ ہے جو خود بولتے ہیں،  وزیر اطلاعات نے میڈیا یونینز کے بارے میں جھوٹ بول کر اپنے آپ کو بے نقاب کیا۔

ترجمان پیپلز پارٹی نے یہ بھی کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے پرنٹ میڈیا کو کاغذ کے کوٹے سے نجات دی۔

شازیہ مری نے کہا کہ ان عظیم صحافیوں کو سلام جنہوں نے کوڑے کھاکر بھی آزادی صحافت کا پرچم بلند رکھا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی صحافیوں کے ویج ایوارڈ کے حق کو اپنا اصول سمجھتی ہے۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا تھا کہ فیک نیوز کو میڈیا سیٹھ کا حق کیسے مانا جا سکتا ہے؟ موجودہ میڈیا ماڈل میں عام آدمی، غریب میڈیا کارکن اور پبلک انٹرسٹ تینوں کا تحفظ نہیں۔

تازہ ترین