• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات، عثمان بزدار نے رپورٹ طلب کرلی

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں خواتین کو ہراساں کرنے کی ویڈیوز وائرل ہونے کے واقعات کی رپورٹ انسپکٹر جنرل پولیس سے طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعات میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات ناقابل برداشت ہیں، خواتین کو ہراساں کرنےوالوں کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے، پرہجوم مقامات پر خواتین کے تحفظ کیلئے موثر انتظامات کئے جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ان واقعات میں نا صرف انصاف ہوگا بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا۔

تازہ ترین