لاہور(خصوصی نمائندہ)مسلم لیگ (ن)کی مرکزی ترجمان سابق وزیر اطلاعات و مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کو چیئرمین نیب اور ڈی جی ایف آئی اے کا عہدہ سنبھالنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان چیئرمین نیب اور ڈی جی ایف آئی اے بن کرشہبازشریف کے 3.3 ٹریلین منصوبوں سے کرپشن ڈھونڈکر دکھائیں۔
عمران خان نے شہباز شریف کو نیب کا نوٹس جاری کرادیا، شہبازشریف نے تو ابھی صرف 3سال کی آپ کی کارکردگی پر بیان دیا ہے، اس پر نیب کا نوٹس جاری کرادیا، اتنا خوف؟
عمران صاحب ایجنٹ، ٹاؤٹ، کرائے کے ترجمان اور ٹیمیں بٹھائیں اورپتہ کرائیں کہ 3.3 ٹریلین منصوبوں میں شہبازشریف نے قوم کے کتنے پیسے بچائے ،شہبازشریف نے ان منصوبوں میں ہزار ارب روپے کی خالص بچت کی ۔