• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سربراہ پاک بحریہ کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو

تہران (نیوز ایجنسی)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی نے تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب ایڈمرل شہرام ایرانی سے ملاقات کی جس میں دفاع تعاون پر گفتگو کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی تہران پہنچ گئے ہیں جہاں ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل شہرام ایرانی نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی بحریہ کے دستے نے پاکستانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجدخان نیازی کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانوں کی دھنیں بھی بجائی گئیں۔ بعد ازاں ایڈمرل شہرام ایرانی اور امجد خان نیازی نے ایک دوسرے سے بالمشافہ ملاقات کی جس ایران اور پاکستان کے درمیان عسکری اور دفاعی تعاون نیز باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تازہ ترین