تہران (جنگ نیوز) ایرانی کسٹم حکام نے کہا ہے کہ اُن کے افغانستان کے ساتھ تین سرحدی پوائنٹس کھلے ہوئے ہیں جہاں سے تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں۔سرکاری خبر رساں ادارے اسنا کے مطابق افغانستان میں تنازع کے سبب ایک ماہ سے کچھ عرصہ قبل ان سرحدی پوائنٹس پر تجارت تھم گئی تھی تاہم یہ بتدریج بحال ہو گئی ہے۔ایرانی کسٹم حکام کے ترجمان نے کہا کہ ایران کے افغانستان کے ساتھ تمام تین چیک پوائنٹس کھلے ہوئے ہیں۔