لاہور(نمائندہ جنگ، آئی این پی) راولپنڈی میٹروبس اسیکنڈل میں نیب نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو طلب کر لیا۔نیب راولپنڈی نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو 24 اگست کو طلب کیا ہے۔ شہباز شریف کو احسن اقبال کے بھائی مصطفی کمال کو کنٹریکٹ دینے پر طلب کیا گیا ۔