راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں سے دوکم سن بہنوں‘ ایک بھائی اور پانچ لڑکیوں کو اغوا کر لیا گیا۔ تھانہ پیرودھائی کو رحیم اکبر نے بتایا کہ اس کی ہمشیرہ (س) کو ابوبکر نے اپنے بھائی خان زیب‘ والد اور والدہ کے ساتھ مل کر اغوا کر لیا۔ تھانہ صادق آباد کو محمد عثمان نے بتایا کہ اس کی بیٹی (ع) کو اغوا کر لیا گیا۔ تھانہ ترنول کو رانا عمر نے بتایا کہ اس کی 24 سالہ بیوی (ق) کو ظفر نے اغوا کر لیا ہے۔ تھانہ کراچی کمپنی کو ریاض مسیح نے بتایاکہ اس کی 25 سالہ بیٹی (الف) کو حمزہ نے اغوا کر لیا۔ دیگر اغوا کے واقعات تھانہ آبپارہ، تھانہ ٹیکسلا کے علاقوں میں پیش آئے۔