چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے بلوچستان کے علاقے گچک میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی گئی ہے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے کیپٹن کاشف کے اعلیٰ درجات کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ شہید کیپٹن کاشف کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔
چیئرمین سینیٹ کی جانب سے اس دوران حملے میں زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی گئی۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گرد بلوچستان میں ترقی کا عمل روکنا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، خطے کے امن کی بقا کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھاتا رہے گا، ایسے بزدلانہ حملے بلوچستان کے امن کو سبوتاژ نہیں کرسکتے۔