• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا نہیں خیال کہ افغان سر زمین پاکستان کیخلاف استعمال ہوگی، خواجہ آصف

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا افغانستان کی صورتحال سے متعلق کہنا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ افغان سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوگی۔

خواجہ آصف نے افغان مسئلے پر جیو نیوز سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ دعا ہے افغانستان میں مستحکم حکومت قائم ہو،  اگر افغانستان میں صورتحال مستحکم ہوجاتی ہے تو اس کا پاکستان پر اچھا اثر پڑے گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری افغانستان میں نہ مداخلت ہونی چاہیے اور نہ ہی جواز بنتا ہے، طالبان کوشش کر رہے ہیں کہ عوام اور بین الاقوامی رائے ان کے حق میں ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی افواج اور سیکیورٹی ایجنسیز ساری صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

تازہ ترین