• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں کورونا پابندیاں ختم ہونے کے بعد ریکارڈ اموات

کورونا وائرس کے حوالے سے عائد پابندیاں ختم ہونے کے بعد ایران میں کورونا سے ریکارڈ اموات ہوئی ہیں۔ 

تہران میں ایرانی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس  کے 36 ہزار 419  کیس ریکارڈ ہوئے جبکہ 684 افراد اس عالمی وبا کے باعث انتقال کرگئے۔ 

ایرانی وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ ایران میں کورونا کے مجموعی کیسز 46  لاکھ ہوچکے ہیں۔ 

وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا سے اب تک ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہیں۔

تازہ ترین