• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پری سیزن کیمپ: پاکستان گرینز نے پاکستان وائٹس کو 85 رنز سے ہرا دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال اسکواڈ کے پری سیزن کیمپ میں کھیلے گئے پریکٹس میچ میں پاکستان گرینز نے پاکستان وائٹس کو 85 رنز سے ہرا دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان گرینز نے 50 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 333 رنز بنائے، امام الحق نے 143 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

خوشدل شاہ نے 53 گیندوں پر 80 رنز بنائے جبکہ شاداب خان 51، فخر زمان 24 اور محمد وسیم جونئیر 18 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان وائٹس کی جانب سے محمد الیاس اور احمد بشیر نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پاکستان وائٹس 42ویں اوور میں 248 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

رضا علی ڈار 68 عمران رندھاوا 56 اور محمد اخلاق 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

فخر زمان نے 8 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ آغا سلمان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

تازہ ترین