• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی: 2 ہزار سونے کے سکوں سے تیار کرسمس ٹری نمائش کیلئے پیش

— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

جوں جوں کرسمس قریب آ رہا ہے، مسیحی برادری کی تیاریاں بھی زور پکڑ رہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جرمنی کے شہر میونخ میں بینجمن سما نامی گولڈ ٹریڈنگ کمپنی کے ملازم نے 3 میٹر لمبا، 2 ہزار سے زائد سونے کے سکوں سے سجا کرسمس ٹری نمائش کے لیے پیش کر دیا۔

گوکہ یہ درخت برائے فروخت نہیں ہے لیکن اس کی قیمت نے ہر ایک کے ہوش اُڑا دیے ہیں۔

بینجمن سما کے مطابق 2024ء سونے کے سکوں سے سجے اس کرسمس ٹری کی قیمت 5.3 ملین یورو ہے جو پاکستانی روپوں میں 1 ارب 54 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ کرسمس ٹری 3 روز (3 دسمبر سے 5 دسمبر تک) کے لیے پرو اورم کے گولڈ ہاؤس میں نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید