کھانے پینے کی بہت سی چیزوں کے ذریعے بینائی اور آنکھوں کی حفاظت بہتر طریقے سے کی جا سکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق ہری سبزیاں آنکھوں کے لیے بہت مفید ہوتی ہیں، ان کے استعمال سے موتیا سمیت دیگر بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔
مچھلی میں موجود اومیگا 3 فیٹی ایسڈز بھی آنکھوں کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں جس سے آنکھوں کی روشنی بہتر ہوتی ہے، یہ دل کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔
بلیک بیری اور اسٹرابیری میں وٹامن سی کی بہت زیادہ مقدار موجود ہوتی جس سے آنکھوں کی کئی بیماریوں کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔
اس کے علاوہ کینو بھی وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں جو بینائی بہتر بنانے میں بہت مددگار ہوتے ہیں۔
اس کے علاوہ خشک میوے بھی آنکھوں کے مسائل سے بچا کر بینائی بہتر کرتے ہیں۔
گاجر کو بھی آنکھوں کی صحت کے لیے بہت فائدہ مند مانا جاتا ہے، اس میں وٹامن اے کی ایک قسم بیٹا کیروٹین بہت زیادہ مقدار میں ہوتی ہے جس سے اندھیرے یا کم روشنی میں بہتر طریقے سے دیکھنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔
ڈارک چاکلیٹ میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس آنکھوں میں خون کی روانی کو بہتر کرتے ہیں جس سے آنکھوں کی نشو و نما ہوتی ہے اور بیماریوں سے تحفظ ملتا ہے۔
اس کے علاوہ انڈے بھی آنکھوں کی صحت کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں۔