اسلام آباد( نمائندہ جنگ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی رواں ہفتے غیر ملکی دورے پر روانہ ہونگے اس دوران وہ تین سےچار ممالک کا دورہ کرینگے۔ ان کا یہ دورہ افغانستان کی صورتحال کے تناظر میں ہوگا تاہم فی الوقت ان کا افغانستان کا کوئی دورہ طے نہیں ہے اور اس بارے میں دفترخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کابل کے دورے سے متعلق قیاس آرائیاں مسترد کردی ہیں۔