کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکر یٹری شاہد کمال کو منگل کو خیبرپختون خوا میں ان کے آبائی گائوں میں سپرد خاک کردیا گیا، وہ منگل کی صبح دل کا دورہ پڑنے سے اسلام آباد میں انتقال کر گئے تھے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن، سیکرٹری جنرل خالد محمود، پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری یعقوب، پاکستان بیس بال فیڈریشن کے چیئرمین شوکت جاوید، صدر سید خاور شاہ ، سندھ والی بال ایسوسی ایشن کے صدر بریگیڈیئر ( ر) رشید علی ملک،سیکریٹری احمد علی راجپوت، سید محفوظ الحق، خالد رحمانی، عبد الناصر،کوچ قدسیہ راجہ، نسیم حسین نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔