• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینیوں کے تحفظ سے غافل نہیں، چینی دوست بھی جانتے ہیں، شاہ محمود

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانوں کی منزل ایک ہی ہے اور وہ منزل ہے ایک خوشحال اور مستحکم افغانستان ،پاکستان کی ترقی کے لئے ہمارےچینی دوست ہماری معاونت اور مدد کررہے ہیں ہم ان کے تحفظ سے غافل نہیں ہیں اور یہ بات ہمارے چینی دوست بھی جانتے ہیں ۔ ہم نے چائنا کے ساتھ مل کر آپس میں مشاورت کے بعد ایس او پیز مرتب کئے ہیں ایسے یونٹس بنائے ہیں جو پاکستان کی ترقی میں معاونت کرنے والے ہمارے چائنیز بھائیوں کی حفاظت کریں گے۔

تازہ ترین