• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرخارجہ تاجکستان، ایران، ازبکستان، ترکمانستان کا دورہ کریں گے

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 24 تا 26 اگست تاجکستان، ایران، ازبکستان، ترکمانستان کا دورہ کریں گے۔

ترجمان کے مطابق وزیرخارجہ افغانستان کےمسئلے پر ان ممالک میں اعلی سطح پر بات کریں گے، ان ممالک کے دوروں میں باہمی تعلقات پر بھی بات کریں گے۔

دوروں میں وزیرخارجہ پاکستان کاموقف افغانستان پر پیش کریں گے، پاکستان کاموقف ہے پڑوسی ممالک کاافغانستان میں امن میں اہم کردار ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین